سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںخاران میں پولیس کی گاڈی پر دستی بمب سے حملے کی ذمہ...

خاران میں پولیس کی گاڈی پر دستی بمب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں :بی آر اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات بلوچ سرمچاروں نے خاران شہر کے سبزی منڈی کے قریب پولیس گاڑی پر دستی بمب سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس کو کبھی ہدف بنانا ہمارا مقصد نہیں رہا ہے مگر پولیس کے اہلکاروں نے بلوچ جہد کاروں اور ہمدردوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں جس کی ہم ہر گز اجازت نہیں دے سکتے۔

پولیس کو منتبہ کرتے ہیں کہ مظلوم عوام کے خلاف اپنا رویہ درست کریں وگرنہ مستقبل میں شدید حملوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز