شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخاران میں ڈپٹی کمشنر کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران دو گاڑیاں...

خاران میں ڈپٹی کمشنر کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران دو گاڑیاں ضبط اور ایک لیویز اہلکار کو حراست میں لینے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

خاران (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 19 فروری کو صبح کے وقت ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں ڈپٹی کمشنر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ کاروائی کے دوران سرمچاروں نے ڈپٹی کمشنر کے دو گاڑیوں کو تحویل میں لیا اور موقع پر موجود ایک لیویز اہلکار کو حراست میں لیا۔

زیر حراست لیویز اہلکار کو ضروری تفتیش کے بعد مقامی بلوچ ہونے کی بنیاد پر رہا کردیا۔

خاران میں گزشتہ جتنے بھی ڈپٹی کمشنر رہ چکے ہیں ان سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفسروں کو تنظیم خصوصی طور پر واچ کرتی ہے، اور جو افسران اپنے اصل کام سے ہٹ کر پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کیلئے کٹھ پتلی کا کردار ادا کرتے ہیں ان پر تنظیم کاروائی کرتی ہے۔

موجودہ ڈی سی خاران اپنی نوکری تک محدود رہے اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے کسی بھی عزائم کا حصہ نہ بنے۔ اگر وہ آئندہ قوم و تحریک دشمن سرگرمیوں سے دور رہیگا، تو ان پر کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز