خاران(ہمگام نیوز) ہمارے نماہندے کے مطابق گزشتہ رات خاران سے پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں نے ایک اور نوجوان کو جبری طور پر اغواء کر کے ایف سی کیمپ منتقل کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات خاران سے سید نور حسین جیلانی نامی نوجوان کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ہندو محلہ اسکول گراونڈ کے قریب سے رات 2 بجے کے وقت اغواء کیا گیا ہے۔
یاد رہے دو دن قبل خاران شہر سے دو اور نوجوانوں کو بھی ریاستی فورسز نے اغواء کیا گیا تھا ،جن کی شناخت فٹبالر فیاض جمالی اور شبیر آحمد جو بازار میں لکڑی کے کاروبار سے منسلک تھا۔


