خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز چار اگست کو خاران میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
مقتول نوجوان کی شناخت نظرمحمد ولد سلام جان سیاپاد کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ خاران میں حالیہ دنوں پاکستانی خفیہ اداروں اور ان کی سرپرستی میں ڈیتھ سکواڈ کی جانب سے نہتے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ اس سے قبل خفیہ اداروں نے خدانظر ملازئی کو آئیڈیل سکول کے قریب فائرنگ کرکے شہید کیا اور بعد میں مجاہد سیاپاد کو بھی شہید کیا۔
مزید برآں چند روز قبل خاران شہر میں خفیہ اداروں کے مسلح افراد نے خداداد سیاپاد نامی ایک موٹرسائیکل ساز پر فائرنگ کرکے جان لیوا حملہ کیا، تاہم موٹرسائیکل ساز کی جانب سے مزاحمت کے نتجے میں حملہ آور کا نشانہ چوک گیا اور وہ حملے میں بچ گئے جبکہ ان کا ایک ہمسایہ زخمی ہوا تھا۔
ایک بار پھر یاد رہے کہ خفیہ اداروں کی جانب سے ان سسٹمیٹک کاروائیوں بشمول چوری و ڈکیٹی اور اب ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے واضح اور سوچے سمجھے سازش کارفرما ہیں۔


