خاران:(ہمگام نیوز) خاران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی جانب سے سرکاری افسران اور ملازمین کو دھمکی دی گئی ہے کہ وہ 23 مارچ کو ڈی سی آفس خاران میں منعقد ہونے والے نام نہاد سرکاری پروگرام میں لازمی شرکت کریں۔
ذرائع کے مطابق کئی سرکاری افسران اور ملازمین نے اس پروگرام میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد انہیں سخت نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے پہلے ہی ایسے تمام نام نہاد ریاستی پروگرامات، بشمول 23 مارچ، 14 اگست اور یومِ کشمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ یہ پروگرامات ان کے نشانے پر ہیں۔
یہ ریاستی پروگرامات بلوچ قوم پر زبردستی مسلط کیے گئے ہیں، جن کا بلوچ عوام یا ان کی سرزمین سے کوئی تعلق نہیں۔ تمام مکاتبِ فکر، خصوصاً سرکاری ملازمین، کو چاہیے کہ وہ ان دھمکیوں کو نظرانداز کریں اور ان جعلی پروگرامات میں شرکت سے گریز کریں، کیونکہ کسی بھی وقت اور کہیں بھی ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔