پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران کے دو رہائش پذیر نوجوان الیاس ڈیگارزئی اور حافظ کریم، جو کہ رشتے میں بھائی ہیں، کو پاکستانی فورسز نے پنجگور چتکان سے جبراً لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاران کے دیہاتی علاقہ پینڈوکزئی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی الیاس ڈیگارزئی اور حافظ کریم ڈیگارزئی ولد حاجی نورا کو پنجگور چتکان سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ، دونوں بھائی پنجگور چتکان میں رہائش پذیر تھے اور پیشے کے لحاظ سے تاجر تھے۔ جس میں الیاس ایک ہوٹل جبکہ حافظ کریم ایک پرچوں دکان چلارہا تھا۔
خیال رہے پاکستانی فورسز نے 30 مئی کو دونوں سگے بھائیوں کو پنجگور چتکان سے جبری لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ جن کا تاحال کوئی اتا پتہ نہیں۔ اس کے علاوہ، ان کے اہل خانہ ان کی گمشدگی پر بہت فکرمند ہیں۔