یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںخاران: 8 جون 2013 سے لاپتہ عبدالکریم بلوچ کے والدہ نے اپیل...

خاران: 8 جون 2013 سے لاپتہ عبدالکریم بلوچ کے والدہ نے اپیل کی ہے کہ أن کے لخت جگر کو انسانی ہمدردیوں کے بنا پر بازیاب کیا جائے۔

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران کے رہائشی عبدالکریم میروانی جیسے 8 جون 2013 کو ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے دھوکے سے بلایا تھا اور بعد ازاں خفیہ اداروں کے حوالے کرکے لاپتہ کر دیا تھا جو 8 سال گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکا۔

لاپتہ عبدالکریم میروانی کی فیملی انتہائی کرب و اذیت سے دوچار ہے جس کے بوڑھی ماں نے انسانی حقوق کے اداروں سمیت پاکستان کے خفیہ اداروں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ أن کے لخت جگر کو انسانی ہمدردیوں کے بنا پر بازیاب کرے۔ اگر أس نے کوئی جرم کیا ہے تو أس کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے خاران میں خفیہ اداروں کے ہاتھوں بہت سے بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا ہے جو تاحال پاکستانی عقوبت خانوں میں اذیتیں برداشت کر رہے ہیں اور لاپتہ کرنے کا تسلسل ابھی تک جاری ہے جو از خود پاکستان کی آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز