خاش(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ کو چند منٹ قبل خاش شہر اور زابل کے عوام کی “رئیس آگاھی” کے سربراہ “حسین پیری” کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ حسین پیری جو کہ ہمیشہ بلوچ عوام کو گرفتار ،حراساں کرنے اور ان پر تشدد کرنے کے لیے مشہور تھا آج مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق یہ فورسز کا سربراہ
جو بلوچی بھیس میں تھا، کو مسلح افراد خاش شہر سے اپنے گھر نکل کر 70 میٹر کے فاصلے پر اسے مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔
واضح رہے کہ پیری نے 3 اگست 2024 کو خاش کے محلے ولی آباد میں ایک رہائشی مکان پر دھاوا بول فائرنگ کرکے بلوچوں پر فائرنگ کی اور ان کی ساتھ زیبا الفاظ استعمال کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
تاہم ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس مسلح حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔