خاش: (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانشہر تا خاش محور پر سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے سے قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب کی ایک گاڑی کو نشانہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق بتایا ایرانشہر تا خاش محور پر صبح دس بجے کے قریب پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر آئی آر جی سی کی فوجی گاڑی کے راستے میں دھماکہ ہوا ، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک اس دھماکہ سے ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی بلوچستان کے حکام اور سرکاری میڈیا نے ابھی تک اس بارے میں کوئی اطلاع دی ہے۔