خاش ( ہمگام نیوز ) ایران کی پارلیمنٹ کے رکن اسماعیل حسین زہی نے کہا کہ نئے ایرانی سال کے صرف 20 دن بعد بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب “خاش شہر کے 70 فیصد آبادی میں پانی نہیں مل رہا ہے اور باقی 30 فیصد پانی پینے کا قابل نہیں ۔ ” انہوں نے نشاندہی کی کہ اس صوبے کو پانی کے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔
ایران کے سرکاری عہدہ داروں اور حکومتی اہلکاروں نے اپنی نااہلی اور بدانتظامی سے ایران کے جغرافیہ بالخصوص بلوچستان جیسے سرحدی علاقوں میں آبی وسائل کو نقصان پہنچایا ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں ہر سال بارشیں ہوتی ہیں لیکن بارش کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے سرکاری سطح پر کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کیا جاتا ہے۔