خاش (ہمگام نیوز) رسانک کی رپورٹ کے مطابق آج 23 جولائی کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش/ خاش اور دزاپ کے محور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی ٹریفک پولیس 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خاش سے 45 کلومیٹر دور نامعلوم مسلح افراد نے قابض ایرانی فورسز کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے نام “مہدی اللہ پور”، “رضا اسماعیلی”، “محمد رضا شیخی” اور “حسن واحدی” ہیں، جو ٹریفک پولیس فورس کے اہلکار تھے۔
تاحال مزکورہ حملے کی ذمے داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔