شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںخاش میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے حق میں بلوچ مظاہرین کا...

خاش میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے حق میں بلوچ مظاہرین کا احتجاج

خاش (ہمگـام نیوز) آج جمعہ کو واش/خاش کی الخلیل مسجد میں قابض ایران کے خلاف اور بلوچ سیاسی قیدیوں کے حق میں احتجاج کیا ـ

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مولوی عبدالمجید مراد زہی اور دیگر سیاسی قیدیوں کے رہائی کے حق میں نعرے درج تھے ـ

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مولوی عبدالمجید مرادزہی سمیت تمام قیدیوں کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے ـ

واضح رہے کہ مولوی عبدالمجید مرادزہی زاہدان مکی مسجد کے پیش امام مولوی عبدالحمید اسمائیل زہی کے قریبی علماء میں سے ایک ہیں، جنہیں 30 جنوری 2023 کو زاہدان میں قابض ایرانی انٹیلی جنس نے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز