دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںخاش میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ فرزند شہید

خاش میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ فرزند شہید

خاش (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل 12 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش/ واش کے آبی میدان میں قابض ایرانی مرصاد فورسز کی ایک گاڑی فائرنگ کے نتیجے میں اس میں سوار دو بلوچ فرزند شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج منگل کے روز قابض ایرانی مرصاد فورسز نے فائرنگ کرکے دو بلوچ فرزند اسلام بامری ولد حمزہ بامری اور شہرام بامری ولد محمد بامری کو شہید کر دیا ـ

رپورٹ کے مطابق قابض فورسز نے بغیر وارننگ کے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے اتر گئی اور گاڑی میں سوار دونوں شہید ہوچکے تھے جبکہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے لاش نکال کر ہسپتال منتقل کر دیئے ـ تاہم اس واردات کے بارے میں قابض فورسز وضاحت کیئے بغیر جاہ وقوعہ سے چلے گئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز