دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںخام تیل کی برآمد معاملہ,امریکا،ایران تنازع میں شدت آنے لگی

خام تیل کی برآمد معاملہ,امریکا،ایران تنازع میں شدت آنے لگی

واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک)خام تیل کی برآمد کے معاملے پرامریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں شدت آنے لگی ۔
کشیدگی کے پیش نظر امریکی جنگی بیڑہ خلیج میں تعینات کردیا گیا، ابراہم لنکن نامی جنگی بحری بیڑہ اور بمبار ٹاسک فورس امریکی سینٹرل کمانڈ کے علاقے میں تعینات کی گئی ہے ۔
مشیر برائےقومی سلامتی جان بولٹن کے مطابق، اقدام ایران کی جانب سے متعدددھمکیوں اوراکسانے والےبیانات کے جواب میں اٹھایا گیا ہے ۔
جان بولٹن نے کہا کہ اگر امریکی شہریوں یا اتحادیوں کو نقصان پہنچا تو تہران کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز