کوئٹہ (ہمگام نیوز )چیف آف جھالاوان سنیئر صوبائی وزیر بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ خان آف قلات ابھی بھی بلوچوں کے خان ہے ان احترام و عزت اب بھی کی جاتی ہے میں نے حال ہی میں لندن میں ان سے ملاقات کی تھی اس کے علاوہ ایک وفد نے بھی ان سے علیحدہ ملاقات کی تھی ستمبر کے پہلے ہفتے میں گرینڈ جرگہ لندن جائے گا اور ان سے ملاقات کرے گا۔ امید ہے کہ ہم ان کو پاکستان لانے میں کامیاب ہوجائینگے مری معاہدہ تحریری معاہدہ ہے ویب سائیڈ پر موجود ہے الیکشن کے دن سے اگر مری معاہدہ کو دیکھا جائے 11نومبر اور وزیرا علیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جس دن حلف اٹھایا وہ 9دسمبر تھا نواب ثناء اللہ خان زہری نے یہ بات ہفتے کی رات کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہونے کہاکہ میں وزیر اعظم سے جلد ملاقات کرکے خان آف قلات سے جولندن میں ملاقات ہوئی تھی اس کے بارے میں مکمل رپورٹ ان کوپیش کرونگا ۔انہوں نے کہاکہ بلوچ ابھی بھی خان آف قلات کی عزت اور احترام کرتے ہیں چاہئے بلوچ سندھ میں ہوں یا بلوچستان میں یا پنجاب میں خان آف قلات کی احترام اور عزت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ براہمداغ بگٹی میرا چھوٹا بھائی ہے ان کاحال ہی میں بی بی سی سے جو انٹریو نشر ہوا ہے اسکا ہم خیر مقدم کرتے ہیں حالیہ انٹر یو ڈھائی سال کے بعد نشر ہوا ہے ان کے داد ا پاکستان کے وزیر مملکت برائے دفاع ، گورنر بلوچستان، وزیر علیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں وہ آکر پاکستان او ر بلوچستان کی سیاست کریں بلوچستان کی عوام اگر ان کو مینڈیٹ دیتے ہیں تو عوام کی بلا امتیاز خدمت کریں انہوں نے کہاکہ براہمداغ بگٹی سے ملاقات کے لئے گرینڈ جرگہ جائے گا اور خان آف قلات سے جو گرینڈ جرگہ جائے گا اس میں چیف آف جھالاوان ، چیف آف ساروان ،اوردیگر سردار قبائلی عمائدین شامل ہونگے ۔انہونے کہاکہ براہمداغ بگٹی نے جوبیان دیا ہے فوری طورپر ایسا نہ سمجھا جائے کہ وہ جہا ز پکڑ کر پاکستان پہنچ جائینگے ان سے بات چیت کی جائے گی یہ بات چیت 6مہینے اور ایک سال میں مکمل ہوسکتی ہے جب نواب ثناء اللہ خان زہری سے پوچھا گیا کہ براہمداغ بگٹی ایک کالعدم تنظیم کے سربراہ ہے اور ان پر دہشتگردی سمیت مختلف نوعیت کے کیس ہے تو چیف آف جھالاوان نواب ثناء خان زہری نے کہاکہ کیس ریاست نے بنائے ہیں وہ واپس بھی لیے جاسکتے ہیں نواب ثناء اللہ خان زہری سے جب پوچھا گیا کہ مری معاہدہ کے تحت ابھی بھی آپ مضبوط ترین وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہے اور مری معاہدے کے تحت نیا وزیر اعلیٰ کب حلف اٹھائینگے اور موجودہ وزیر اعلیٰ کی مدت کب پوری ہورہی ہے ۔تو انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن والے دن سے دیکھا جائے تو 11نومبر اور اگر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدا لمالک بلوچ کی بحیثیت وزیر اعلیٰ حلف اٹھا نے کی تاریخ 9دسمبر ہے