یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںخدابادان پنجگور کے رہائشی فیض محمد بلوچ کراچی میں ڈاکٹر کی غفلت...

خدابادان پنجگور کے رہائشی فیض محمد بلوچ کراچی میں ڈاکٹر کی غفلت کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج سے کچھ دن قبل لیاری میں فیض محمد بلوچ کی طبیعت بگڑنے پر اہلخانہ انہیں گھر سے قریب ایک کلینک میں چیک اپ کے لئیے لے گئے اور وہاں موجود ایک ڈاکٹر نے فورا مریض کو ایک انجکشن اور ڈرپ لگایا جس سے تھوڑی ہی دیر میں ردعمل کی وجہ مریض کی حالت غیر ہونے لگی۔

جس کے فور بعد فیض محمد کو کراچی کے بڑے اسپیتال آغاخان لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور اللہ کو پیارے ہوگئے، فیض محمد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ کلینک کے ڈاکٹر کو اس موت کی زمہ دار سمجھتے ہوئے اسے اس غفلت کے پر کبھی معاف نہیں کریں جو بھی بن پڑا وہ اسکے خلاف چارہ جوئی کریں گے۔

یاد رہے کہ کراچی کے دیگر علاقوں میں بالعموم اور لیاری کے اندر بالخصوص ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوتے رہتے جہاں نجی کلینکس میں موجود حریص اور غیرتجربہ کار ڈاکٹرز کی وجہ کئی قیمتی جانوں کا ضیاں ہوجاتا ہے کیونکہ ایسے ڈاکٹرز مریض کی صحت سے زیادہ اپنی آمدنی کو ترجیح دیتے ہوئے مریض کو غیرضروری طور پر اضافی انجکشنز، ڈرپس دوائیاں دی جاتی ہیں جو بسا اوقات ردعمل کرکے مریض کی جان کے نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز