چهارشنبه, جون 18, 2025
Homeخبریںخضدارزون کی جانب سے شہید صباء دشتیاری کی یاد میں ریفرنس منعقد...

خضدارزون کی جانب سے شہید صباء دشتیاری کی یاد میں ریفرنس منعقد ۔ بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجما ن حمدان بلوچ نے کہا ہے کہ بی آر ایس او خضدار زون کی جانب سے شہید صباء دشتیاری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں شہید صباء دشتیاری کو انکی بے لوث قربانی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ شہیدنے اپنی زندگی بلوچی زبان اور بلوچ قومی ریاست کے لیے قربان کردی جن کی فکر ، نظریہ و فلسفہ بلوچ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔حمدان بلوچ نے بزرگ بلوچ رہنماء مرحوم نواب خیر بخش مری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی پہلی بھرسی کے موقع پر بی آر ایس او کے تمام زونوں کو تاقید کی ہے کہ بابائے قوم نواب خیر بخش مری کو خراجَ تحسین پیش کرنے کے لیے بی آر ایس او کے تمام زون اپنے اپنے علاقوں میں ریفرنسز کا انعقاد کریں۔مرحوم کی علمی و انقلابی تعلیمات بلوچ قوم و نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔حمدان بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جار ی فوجی آپریشن میں اب تک ہزاروں بلوچوں کو شہید کیا جا چکا ہے جب کہ موجودہ دور میں پاکستان اپنی گرتی ہوئی معیشت کو سہارہ دینے کے لیے چینی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بلوچ قوم کی نسل کشی میں کافی اضافہ کر چکا ہے قلات، مستونگ، ڈیرہ بگٹی ، مشکے اور مکران کے مختلف علاقوں میں بلوچ فرزندو ں کو بڑی بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے جب کہ گزشتہ دن پاکستانی بمباری سے 10کے قریب بلوچ فرزندوں کو شہید کیا گیا ہے جس میں تین عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔حمدان بلوچ نے اقوامِ متحدہ سمیت بین القوامی انسانی حقوق کے تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ بلوچ قوم کی نسل کشی کو رکھوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز