Homeخبریںخضدار آئی ایس پی آر نے 4 مسلح افراد کو مارنے...

خضدار آئی ایس پی آر نے 4 مسلح افراد کو مارنے کا دعوی کردیا

خضدار( ہمگام نیوز ) خضدار قابض فورسز نے دعوی کیا ہے کہ ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران چار مسلح افراد کو قتل کردیا ہے ،تاہم انھوں نے ھلاک ہوانے والوں کی تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں ۔ چاروں عسکریت پسند شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مارے گئے۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے کو ہر قسم کے سیکیورٹی خطرات سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں خصوصا پنجگور میں دو الگ الگ واقعات میں فورسز نے 10 جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کرکے اس طرح دعوی کیاتھا کہ انھوں نے انھیں مقابلے میں ھلاک کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز