خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے زیدی میں روڈ کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل کو ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر ماری دی ہے جس سے ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے.
تفصیلات کے مطابق خضدار زیدی میں محمد ابراہیم ولد قادر بخش قوم غلامانی روڈ کے کنارے اپنی موٹر سائیکل ٹھیک کر رہا تھا کہ تیز رفتاری سے آنے والی ایک موٹر سائیکل ان سے ٹکرا گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک شخص محمد معراج ولد عبدالرحیم لانگو سکنہ زیدی زخمی ہوگئے ہیں ۔
زخمی کو خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا
جانبحق ہونے والے محمد ابراہیم بی این پی کے رہنماء عبدالحمید غلامانی کے چھوٹے بھائی بتائے جاتے ہیں۔