خضدار (ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق خضدارباغبانہ باجوائی کے قریب پکنک پر گئی دو نوجوان گہری نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جان بحق ہوگئی جبکہ ایک کو بچا لیا گیا جسے خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد چنگیز ولد محمد اسحاق نوتانی، فیصل ولد عبدالغنی لہڑی کے نام سے ہوئے جو کہ کٹھان کے رہائشی تھے جبکہ زخمی ہونے والا احسان ولد حسن نوتھانی باغبانہ باجوائی خضدار کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔


