یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںخضدار زیرو پوائنٹ میں مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کو کچل...

خضدار زیرو پوائنٹ میں مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا موٹرسائیکل سوار جانبحق ایک بچہ شدید زخمی

خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خضدار زیروپوائنٹ پر مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا موٹر سائیکل سوار جانبحق ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا کوچ میں آگ بھڑک اٹھی.

تفصیلات کے مطابق خضدار قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر المحمود مسافر کوچ بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا.

زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا.

موٹرسائیکل سوار کا تعلق خضدار کے قریبی علاقہ زیدی سے بتایا جارہا ہے، حادثے کے باعث کوچ میں آچانک آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئے کوچ کے آدھے حصے سے زیادہ جل کر خاکستر ہوگیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز