کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے شہر خضدار سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ بلوچ اسیر کبیر بلوچ کی بہن جواہریا بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپنی بھائی سمیت دیگر لاپتہ بلوچوں کی بحفاظت بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ میری بھائی کبیر بلوچ کو اُن کے دو ساتھیوں مشتاق بلوچ اور عطاء اللہ بلوچ کے ہمراہ 27 مارچ 2009 کو سیشن کورٹ خضدار سے سامنے سے اغوا کرکے لاپتہ کیا گیا اور میری دوسرے بھائی وحید بلوچ کو 2012 میں شہید کردیا گیا ۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے 2009 سے 2018 تک اپنے بھائی کے بازیابی کے لئے انصاف کے تمام دروازوں کو کھٹکھٹایا لیکن ہمیں کسی جگہ سے بھی انصاف نہیں ملا اب میں ان تمام اداروں سے مکمل مایوس ہوچکی ہوں۔
اب بھی میں اپنی بھائی کی انتظارکررہی ہوں لیکن ہمیں اُن کے متعلق کسی قسم کی معلومات نہیں دی جاری۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی اداروں سے اپیل ہے کہ میرے بھائی سمیت دیگر لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں