خضدار ( ہمـگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 6 اکتوبر 2021 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں شاشان ہوٹل سے ایک شخص کو جبراً حراست میں لے کر اغواء کرلیا۔
اغواء ہونے والے شخص کی شناخت طارق ولد نظام الدین سکنہ خضدار کے نام سے ہوئی ہے۔ مذکورہ شخص پیشے سے سپورٹس مین بتایا جارہا ہے جوکہ خضدار شاشان کرکٹ کلب کیلئے کھیلتا تھا۔
ذرائع کے مطابق طارق کو 6 اکتوبر کی رات ساڑھے گیارہ بجے شاشان ہوٹل سے اغواء کیا گیا، تب سے ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے جاری قابض فوج کے چھاپوں میں اب تک متعدد افراد لاپتہ ہوچکے ہیں، جن کی اطلاعات آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں۔