یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںخضدار قابض فورسز نے ایک نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا...

خضدار قابض فورسز نے ایک نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا ،پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا ۔اہلخانہ

خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار ایدھی چوک سے قابض پاکستانی فورسز نے رحمت اللہ ولد عبدالکریم بڈانی نامی شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے رحمت اللہ، جو زہری کے رہائشی ہیں، اپنے رشتہ داروں سے ملنے خضدار آئے ہوئے تھے، دو گاڑیوں میں سوار قابض فورسز کارندوں نے انہیں اغواء کر لیا۔

اہل خانہ کا الزام ہے کہ واقعے کے بعد مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوششوں کی گئی، مگر پولیس نے درخواست مسترد کر دی ۔

سیاسی سماجی حلقوں کا کہان ہے کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے سے واضح ہوا ہے کہ مذکورہ شخص کو قابض دہشت گرد فوجی وردی والوں انکے خفیہ ایجنسی کے کارندوں نے جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز