خضدار(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز فورس نے ایک گاڑی سے چالیس کلو منشیات برامد کرکے خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ لیویز کے مطابق ملزمان منشیات کو کوئٹہ سے کراچی لیجانے کی منسوبہ بندی کر رہے تھے۔
لیویز زرائع کے مطابق اتوار کو زاوہ چیک پوسٹ کے مقام پر لیویز فورس نے ایک مشکوک فیلڈر گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے چالیس کلو گرام منشیات چرس برآمد ہوئی گاڑی میں سوار دو ملزمان خان محمد اور کامران کو گرفتار کرکے منشیات اور گاڑی قبضے میں لے لیا۔
زرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان کے ہمراہ گاڑی میں تین خواتین بھی سوار تھیں، پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔