کوئٹہ(ہمگام نیوز)خضدا رمیں مزدوروں پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا اور ایک زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں بی آرسی کے عقب میں مزدور ٹریکٹر ٹرالی میں مٹی لوڈ کررہے تھے کہ ، اچانک مٹی کا تودہ سرک کر مزدورں پر آگر ا جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر جاں بحق ہوگیا اور دوسرا مزدور زخمی ہوگیا۔
دوسرا واقعہ خضدار کے علاقہ پیروعمر کے مقام پر پیش آیا جہاں کوئٹہ سے کراچی جانے والی وٹز کار گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کے نام ظہوراحمد ، گوشل خان لاشاری ، ظہوراحمد بی بی صبورہ شامل ہیں۔
جبکہ خضدار میں ہی یونیورسٹی روڈ پر گاڑی نے ٹکر مار کر ایک بچہ علی حسن عمرانی کو زخمی کردیا ، گاڑی کے ٹکر سے بچے کی ٹانگیں اور ہاتھ ٹوٹ گیا، بچے کو زخمی کرنے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی بھگادی ، اور فرار ہوگئے ، بعدازاں وہاں موجود افراد نے بچے کو ہسپتال پہنچا دیا۔