پنجشنبه, اکتوبر 17, 2024
Homeخبریںخضدار: مسافر کوچ گاڑی میں دورانِ سفر آگ لگ گئی

خضدار: مسافر کوچ گاڑی میں دورانِ سفر آگ لگ گئی

پنجگور (ہمگام نیوز ) پنجگور کی مسافر کوچ گاڑی میں دورانِ سفر خضدار کے علاقہ سونارو میں آگ لگ گئی، سارا قیمتی سامان جل کر راکھ، لوگ معجزانہ طور محفوظ رہے۔سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مسافر کوچ میں لگی آگ کو بجھائی نہیں جاسکی۔

مسافر کوچ کراچی سے پنجگور جارہی تھی، آگ گاڑی کی تار ویئرنگ آپس میں جُڑ جانے کے باعث پیش آیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر الیاس کبزئی اور اسسٹنٹ کمشنر محمد اقبال کھوسہ کے خصوصی حکم پر لیویز فورس متاثرہ کوچ میں لگی آگ پر قابو پالنے میں کامیاب

انتظامیہ کے مطابق میونسپل کمیٹی کے فائر بریگیڈ کے گاڈی کے ذریعے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگے ہیں اور روڈ کو ہر قسم ٹریفک کو کھول دیا گیا ہےکوچ میں آگ لگنے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا آگ لگنے کی وجہ سے کوچ جل کر خاکستر ہوگیا ہے ۔آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگا تھا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز