Homeخبریںخضدار معروف بلوچ قوم پرست رہنما میر محمد اسلم جمالدینی انتقال کر...

خضدار معروف بلوچ قوم پرست رہنما میر محمد اسلم جمالدینی انتقال کر گئے۔

خضدار ( ہمگام نیوز ) خضدار کے معروف بزرگ سیاسی و سماجی رہنما میر محمد اسلم جمالدینی انتقال کرگئے ، انتقال کی خبر سے بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

مرحوم ایک مخلص قوم دوست، وطن دوست اور انسان دوست شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی زندگی سیاسی و سماجی جدوجہد میں گزاری۔ دیگر بلوچ خاندانوں کی طرح مرحوم اسلم جمالدینی کے خاندان کو بھی ریاستی اقدامات کے باعث گہرے دکھ اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انکے بیٹے شہید نعیم جان کو مقامی مسلح دفاع کے کارندوں نے شہید کردیا تھا۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز