خضدار (ھمگام نیوز) آغا سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکہ، دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خضدار کے آغا سلطان ابراہیم روڈ پر آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں مقامی تاجر و زم زم مشینری کا مالک امان اللہ زہری اور سینئر صحافی عبدالواحد شہوانی کا بیٹا نوید شہوانی ہلاک جب کہ مزید پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا جس سے انکی گاڈی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندی شروع کردی ہے۔