خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ زہری میں قابض پاکستانی فورسز نے جاری فوجی آپریشن کے وقت گھر گھر تلاشی کے دوران رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بناکر ایک خاتون سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ خاتون کی شناخت صفیہ بی بی جبکہ دیگر افراد کی شناخت زاہد ولد عزیز، آصف بلوچ اور اسد کے ناموں سے ہوا ہے۔
علاقہ تاحال پاکستانی فورسز کے آپریشن کی زد میں ہے، جہاں فورسز نے کرفیو نافذ کرکے تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد اس وقت نورگامہ شہر میں موجود ہے، جبکہ رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


