خضدار ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق خضدار میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے جبری طور پر اغوا کردیا ہے -تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے خضدار کے علاقے گریشہ زباد میں گھر پر چھاپہ کے دوران منظور ولد الہی بخش اور خیر بخش ولد شہ محمد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔
علاقائی زرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔


