Homeخبریںخضدار ڈیتھ اسکوائڈ سربراہ شفیق مینگل کے گھر پر مسلح افراد...

خضدار ڈیتھ اسکوائڈ سربراہ شفیق مینگل کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ

خضدار ( ہمگام نیوز) ضلع خضدار کے علاقے توتک میں داعش سربراہ ڈیتھ اسکوائڈ سرغنہ بدنام زمانہ شفیق الرحمن مینگل کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کی حملے کے دوران شفیق کے کرایہ کے قاتلوں اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر ایک حملہ آور زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جن کا سیکیورٹی فورسز نے تعاقب شروع کر دیا ،علاقے میں مزید کارروائی جاری ہے ، تاحال حملے میں کسی جانی نقصان کی مزید اطلاع موصول نہیں ہوئی ہو پائی ہے ۔

واضح رہے سرکاریہ کارندہ شفیق مینگل نے 2010 کے دوران توتک پر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے عام لوگوں کے زمینوں پر قبضہ کرکے وہاں ازیت گاہ بناکر ہزاروں کی تعداد میں عام بلوچوں کو فوج خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے وحشت ناک ظلم کا نشانہ بنانا شروع کردیا ،جس کی مثال بعد ازاں اجتماعی قبروں کی شکل میں سامنے آئی جہاں دوسو سے زائد نعشیں ملیں ۔

توتک سرخیوں میں رہا جس کے بعد خفیہ ایجنسیوں نے انھیں توتک سے نکال کر پھر وڈھ منتقل کردیا ۔

جہاں سے انکی ظلم کا نیا باب انکے بھائی عطاء اللہ رحمن کی زیر نگرانی شروع ہوا،مگر ان کی قتل کے بعد پھر توتک خضدار میں سرگرمیاں بھڑنے لگیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز