شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخضدار کوچ اور کار میں تصادم 4 افراد جانبحق،وندر میں صحافی روڈ...

خضدار کوچ اور کار میں تصادم 4 افراد جانبحق،وندر میں صحافی روڈ حادثہ کا شکار

خضدار / وندر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دراکھالہ کے قریب شال کراچی شاہراہ پر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم جس نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ دراکھالہ ایریا میں آلٹو کار اور بس میں تصادم جس کے نتیجے میں چار افراد منظور احمد ولد اللہ نور، کاکڑ کالونی سکنہ کوئٹہ ،حبیب اللہ ولد آغا محمد سکنہ اسماعیل کالونی، کوئٹہ ، بشیر احمد ولد آغا محمد، ساکن کراچی اور غلام مصطفی ولد نیک محمد سکنہ کوئٹہ سے ہوا ہے۔

دوسری جانب وندر کے علاقہ سونمیانی میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں لسبیلہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری، سینئر صحافی اور روزنامہ انتخاب کے بیورو چیف عزیز لاسی جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کی بیٹی زخمی ہو گئی۔

بتایا جارہاہے کہ یہ حادثہ وندر پولیس اسٹیشن کی حدود میں الجلیل ہوٹل کے قریب مین قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے نتیجے میں عزیز لاسی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جب کہ ان کی بیٹی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ، جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز