چهارشنبه, مارچ 19, 2025
Homeخبریںخضدار کینسر نے ایک اور بلوچ نوجوان بہن کی جان...

خضدار کینسر نے ایک اور بلوچ نوجوان بہن کی جان لے لی

خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے خضدار خیراوہ باجکی میں منگل کے روز قابض پاکستانی فوج کی دی ہوئی موذی مرض کینسر نے 22 سالہ ہوا کی بیٹی بلوچ بہن سارہ بنت عبدالرحمن کی جان لے لی ۔

یاد رہے قابض پاکستانی کی 1998 میں بلوچستان کے ضلع چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ کرنے کے بعد بلوچستان کے رہائشی تیزی سے اس موذی مرض میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے اور اب تک سینکڑوں خواتین و حضرات سمیت بچے موت کو گلے لگا چکے ہیں اور ہزاروں اب بھی موذی مرض کینسر کی 100 کے قریب اقسام میں مبتلا ہیں ۔

 ماہرین کے مطابق اس وقت مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ چاغی میں مکمل طورپر حیوانات نباتات ایٹمی تابکاری کے اثرات سے سوفیصد متاثر ہوچکے ہیں، زرخیز زمین بنجر بن گئے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں تابکاری کے اثرات تیزی سے پھیلتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز