شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخواتین اور بچوں پر حملہ پاکستانی فوج کی کھلی دہشت گردی ہے.بی...

خواتین اور بچوں پر حملہ پاکستانی فوج کی کھلی دہشت گردی ہے.بی آرپی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دو دن قبل پنجگور کے علاقے پل آباد میں پاکستانی فورسز کے سرپرستی میں چلنے والے ڈیتهہ اسکواڈ کے کارندوں نے دن دھاڑے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے نعیم بلوچ کو ان دو بیٹوں، اہلیہ اور خاندان کے سات افراد شہید کردیا ہے خواتین اور بچوں پر حملہ کر کے انھیں اس طرح درندگی کا نشانہ بنانا پاکستانی فوج کی کھلی دہشت گردی ہے ایسےاقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی ریاست نے طے کیا ہے کہ بلوچ قوم کو سفائے ہستی سے مٹانا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جوہان میں فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے تمام افراد نہتے تھے اور بعض لاپتہ افراد تھے ہلاک کیئے جانے والے افراد میں سے ایک کی شناخت حاجی وارث لہڑی کے نام ہوئی ہے جو ایک مالدار شخصیت تھے جن کو فورسز نے مزاحمت کار کرار دیکر گولیوں سے بھونڈ ڈالا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں پر انسانی حقوق کے تنظیمو کی خاموشی افسوس ناک ہے دو دن کے اِندر پنجگور، ڈیرہ بگٹی ، مستونگ اور قلات میں 47 افراد کو پاکستانی فوج نے بے دردی سے ہلاک کردیا ہے لیکن نام نہاد ایچ آر سی پی سمیت کسی بھی انسانی حقوق کے ادارے نے اتنے بڑے پیمانے پر لوگوں کی ہلاکت پر اپنی طرف سے کوئی تحقیقات نہیں کی ہے جو نہات ہی افسوسناک عمل اور ان اداروں کی خاموشی کا فائدہ ریاستی افواج اٹھا کر اپنی قتل و غارت گری کو مزید تیز کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز