تربت (ہمگام نیوز) جبری گمشدگیوں کے خلاف اہلِ خانہ کا احتجاج جاری ہے، جہاں حب چوکی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی خواتین ھانی اور ھیرنساء، جبکہ تجابان سے مجاہد بلوچ کی گمشدگی کے خلاف لواحقین نے ایم ایٹ قومی شاہراہ کو تجابان کرکی کے مقام پر بلاک کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے پیاروں کو جبراً لاپتہ کیا گیا ہے، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے نہ تو ان کی بازیابی ممکن بنائی گئی ہے اور نہ ہی اہلِ خانہ کو کوئی مستند معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کر کے عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے اور لواحقین کو ان کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔


