خوشی کا عالمی دن: دنیا کے سب سے خوش اور غمگین ممالک کون سے ہیں؟

(ھمگام رپورٹ)

2013ء سے اقوام متحدہ دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منارہی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق کسی بھی ملک کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جانا چاہیے کہ اس کے لوگ کتنے خوش ہیں۔گذشتہ سال عالمی بحرانوں کا سامنا رہا ہے۔ان میں کووِڈ 19 کی وبا، یوکرین میں جنگ، فلسطینیوں کے خلاف تشدد، عالمی افراطِ زر، خوف ناک قدرتی آفات اورآب وہوا کی ہنگامی صورت حال شامل ہیں۔

جو کچھ ہوا ہے،اس کے ساتھ، کون سے ممالک سب سے زیادہ خوش ہیں؟ کون سے ممالک سب سے زیادہ ناخوش ہیں؟گیلپ ورلڈپول کے اعدادوشماراور ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 خوش ترین ممالک یہ ہیں:

1۔ فن لینڈ

2۔ ڈنمارک

3۔ آئس لینڈ

4۔ اسرائیل

5۔ نیدرلینڈز

6۔ سویڈن

7۔ ناروے

8۔ سوئٹزرلینڈ

9۔ لکسمبرگ

10۔ نیوزی لینڈ

رپورٹ میں دنیا بھرمیں خوشی کی خود رپورٹ کردہ سطحوں کا تجزیہ کرنے کے لیے چھے اہم عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے:سماجی حمایت، آمدنی، صحت، آزادی، سخاوت، اور بدعنوانی کی عدم موجودگی۔ محققین کے مطابق، حکومتیں اس تجزیے کو خوشی پرمبنی پالیسیاں وضع کرنے کے لیے تیزی سے استعمال کر رہی ہیں۔

سب سے زیادہ ناخوش کون سے ہیں؟

رپورٹ میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کون سے ممالک سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔ سروے کے مطابق جنگ زدہ افغانستان اور بحران زدہ لبنان دنیا کے دو ناخوش ترین ممالک ہیں۔سروے سے پتا چلا ہے کہ دونوں ممالک میں قریباً ہر کوئی ناخوش ہے۔

یہاں 10 سب سے زیادہ ناخوش اور کم سے کم ناخوش ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے:

1۔ افغانستان

2۔ لبنان

3۔ سیرالیون

4۔ زمبابوے

5۔ عوامی جمہوریہ کانگو

6۔ بوٹسوانا

7۔ ملاوی

8۔ کوموروس

9۔تنزانیہ

10۔ زیمبیا

خوش ترین عرب ممالک

متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے خوش حال عرب ملک ہے۔خوش ممالک کی درجہ بندی میں یہ 26 ویں نمبر پر ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کیونکہ ملک نے دنیا کی سب سے خوش حال قوم بننے کے لیے اسے اپنے قومی مشن کا حصہ بنا لیا ہے۔

سعودی عرب دنیا میں 30 ویں نمبر پر ہے۔ حالیہ برسوں میں مملکت نے اپنی اصلاحات میں عوام کے معیارزندگی کو بہتر بنانے کو سب سے مقدم رکھا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کردہ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب تبدیلی کے سفر پرگامزن ہے، چاہے وہ روزگار کے بہترمواقع ہوں یا سب کے لیے تفریحی سرگرمیوں کو منظم کرنا ـ