سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeانٹرنشنلخوشی ہے کہ ہندوستان پاکستان کیخلاف میچ جیت گیا: اسرائیلی سفیر نور...

خوشی ہے کہ ہندوستان پاکستان کیخلاف میچ جیت گیا: اسرائیلی سفیر نور گیلون

دہلی (ہمگام نیوز) ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر نور گیلون نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ انڈیا نے پاکستان کو کرکٹ میچ میں ہرا دیا۔

انہوں مزید لکھا کہ اگر پاکستان میچ جیت لیتا تو وہ سوشل میڈیا میں حماس کی تعریف کرتے اور دہشت گردوں کے حمایت میں سوشل میڈیا میں اسرائیل کےخلاف پروپیگنڈے کرتے

انہوں نے لکھا ہے کہ انڈیا کے فتح یاب ہونے سے پاکستان حماس کے دہشت گردوں کو اپنی جیت کا سہرا دینے سے قاصر رہا۔

اسرائیل کے سفیر نے بھارت کے شہریوں کا اسرائیل کے ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میچ کے دوران پوسٹرز آویزاں کرکے اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے والے ہندوستانی دوستوں سے ہم واقعی متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز