خیبرپختونخوا:(ہمگام نیوز) بونیر کے علاقے کنڈوئی ماندنڑ میں قابض پاکستانی پولیس کے موبائل وین کو نامعلوم مسلح افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سب انسپکٹر شاہد خان شامل ہیں جو شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیگر اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
یہ واقعہ اس علاقے میں دو دن پہلے پولیس ڈی ایس پی کی رہائش گاہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد پیش آیا۔