شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخیبرپختونخوا سے 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں،عیدالفطر کل ہوگی:مفتی شہاب الدین

خیبرپختونخوا سے 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں،عیدالفطر کل ہوگی:مفتی شہاب الدین

پشاور(ہمگام نیوز ڈیسک) مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عیدالفطر کا اعلان کردیا۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔اجلاس کے بعد مفتی شہاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں، جبکہ حکومت کی طرف سے سرکاری سطح پر چاند کی رویت کمیٹی کی 23 شہادتیں پشاور سے موصول ہوئیں ۔واضع رہے مرکزی حکومتی کے برخلاف صوبائی حکومت نے بھی مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کی سرکاری سطح پر حمایت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان کل گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر سے اکثریت میں شہادتیں موصول ہونے کے فیصلے کے تناظر میں عید منانے کا فیصلہ وزیراعلی مححمود خان نے کیا۔جبکہ سعودی عرب مکہ مکرمہ میں عید کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب نے 4 مئی کو عیدالفطر منانے کا سرکاری سطح پر اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز