دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںخیبرپختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بار پھر نشانے پر۔

خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بار پھر نشانے پر۔

خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بار پھر نشانے پر۔

پشاور (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق ضلع لوئر دیر میں دھمکی آمیز خطوط کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو دھمکی دی ہے کہ ’اگر کالج جانا ہے تو پھر برقعوں کے ساتھ اپنے کفن بھی لائیں۔‘

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں حال ہی میں ایک پمفلٹ بانٹا گیا ہے جس پر کسی شدت پسند تنظیم کی نہ تو کوئی مہر ثبت ہے اور نہ ہی یہ کسی مخصوص تنظیم کے ہیڈ کے نام پر تحریر کیا گیا ہے۔ اس پمفلٹ پر موجود تحریر کے مطابق مخلوط نظام والے تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

شدت پسند تنظیم تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں اس خط سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی قید سے فرار ہو گئے تھے۔ وہ خفیہ مقام سے اپنی شدت پسند تنظیم کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات بڑھنے کے ساتھ ساتھ اب ایک مرتبہ پھر بعض علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور دھمکی آمیز پمفلٹ اور خطوط بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے بعض علاقے اس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک لوئر دیر بھی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز