پنجشنبه, جنوري 30, 2025
Homeخبریںداجل میں منعقد کتاب اسٹال پر پنجاب پولیس نے دھاوا بول کر...

داجل میں منعقد کتاب اسٹال پر پنجاب پولیس نے دھاوا بول کر اسٹال پر توڑ پھوڑ کرکے زبردستی ختم کروادیا۔ بساک

شال (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی ترجمان کے مطابق بساک کی جانب سے داجل میں منعقد کتاب اسٹال پر پنجاب پولیس نے دھاوا بول کر اسٹال پر توڑ پھوڑ کرکے زبردستی ختم کروادیا اور تنظیم کے سات ساتھیوں کو زبردستی گرفتار کرکے تھانے میں منتقل کردیا۔

آئے روز ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف اور راجن پور سمیت گردونواح میں جاری تعلیمی و علمی سرگرمیوں پر پولیس کا مسلسل دھاوا بول کر غنڈہ گردی کرکے طالبعلموں و سیاسی کارکنان کو ہراساں کرنا معمول بن چکی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

جہاں ہم علمی و تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کرکے ملک میں جاری تعلمی بحران کو درست کرنے کی جدوجہد میں ہیں تو دوسری جانب حکومت و حکومتی ادارے تعلیم دشمنی پر اتر آئے ہیں اور ایسی مثبت سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش میں ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ بجائے اس کے کہ حکومتی ادارے ایسی تعلیم دوست سرگرمیوں کو سراہ کر طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کرے مگر پولیس کتب اسٹال لگانے کے پاداش میں طالبعلموں کو جیلوں میں بند کررہاہے۔ پہلے گوادر میں ہمارے چار ساتھیوں کو غیرقانونی گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹا گیا جبکہ اب داجل میں جاری کتب اسٹال پر دھاوا بول کر سات ساتھیوں کو زبردستی گرفتار کرکے تھانا منتقل کیا گیا۔

ہم ایک بار پھر حکومتی و مقتدرہ قوتوں کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ایسی تعلیم دشمن اقدام کو ترک کریں وگرنہ اس کے خلاف ہماری مزاحمت سخت سے سخت ہوگا۔ دوسری جانب ہم تمام تعلیمی و انسانی حقوق کے تنظیموں سمیت صحافی برادران و دیگر سماجی کارکنان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس تعلیم دشمن و پولیس کی جارحانہ رویوں کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز