نیویارک(ہمگام نیوز)امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ جیمز کلپر نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف اقدامات ترکی کی ترجیح نہیں ہیں اسی وجہ سے بیشتر غیر ملکی جنگجو ترکی کے راستے آسانی سے شام میں داخل ہو رہے ہیں۔سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کے اجلاس میں جیمز نے بتایا کہ ترکی میں ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انقرہ داعش کو بڑا خطرہ نہیں سمجھتا اور اس کی دیگر ترجیحات اور مفادات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک شہریوں کی توجہ کا موضوع معیشت اور کرد علیحدگی پسند ہیں۔ اردنی پائلٹ کو زندہ جلانے کے بعد مشرق وسطیٰ میں داعش کے خلاف امریکی اقدامات کا ساتھ دینے کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔