دالبندین ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق دالبندین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دالبندین میں مسجد کے باہر دو گروپس میں جھڑپ ہوئی ،جھڑپ کے دوران ایک گروپ کے ساتھیوں نے دوسرے گروہ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ابراھیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ظفر رند ، ابراہیم رند ،وزیر سمالانی اور ثنا اللہ سمالانی زخمی ہوئیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ لین دین کے معاملے پر پیش آیا ہیں۔