شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںدالبندین میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات ایک شخص جاں بحق دو...

دالبندین میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات ایک شخص جاں بحق دو زخمی

دالبندین (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان دالبندین میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نظر محمد حتنی شدید زخمی ہوئے اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

اسی دوران لنک بائی پاس پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں عبداللہ ولد بیبرگ اور نصراللہ ولد بیبرگ فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز