چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںدامغان جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

دامغان جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

دامغان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 29 جولائی کو فجر کے وقت ایرانی صوبہ سمنان کی دامغان جیل کے اہلکاروں نے دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی۔

ان دونوں شہریوں کی شناخت سعید شاہ بخش ولد عبدالمجید دزاپ (زاہدان) کے گاؤں کالیکہ سے اور 35 سالہ ضیاء اللہ کشانی جو دزاپ شہر کے رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

2019 میں، ضیاء اللہ اور سعید کو دامغان شہر میں دو الگ الگ مقدمات میں منشیات لے جانے اور رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، اور انہیں وہاں کی انقلابی عدالت سے پھانسی دے کر سزائے موت سنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دامغان جیل کے حکام نے ان دو بلوچ شہریوں کو بدھ کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے جیل کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا ہے ـ پھانسی دینے سے قبل ان دونوں قیدیوں کے اہلخانہ سے ملاقات بندوبست کیا گیا لیکن ان دونوں افراد کے اہل خانہ دزاپ شہر سے طویل فاصلے کے باعث پھانسی سے قبل اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کر سکے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق 2022 میں پھانسی پانے والوں میں سے تقریباً 26 فیصد بلوچوں سے تعلق رکھتے تھے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز