دبئی (ہمگام نیوز ) ہمگام نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے بہکائے گئے کشمیریوں کی خاطر چند لوگوں کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں انڈیا کے یوم آزادی کے دن کی مناسبت سے ممکنہ احتجاج بارے متحدہ عرب امارات نے انڈین سفارتی مشنز کے باہر کشمیریوں کے حق میں احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اماراتی حکومت نے سخت وارننگ دی ہے کہ شاہراہوں اور حساس علاقوں میں احتجاجی مظاہروں سے متعلق قوانین ہیں، مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔
جبکہ پاکستان میں حکومت نے انڈیا کے یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کا باقاعدہ اعلان کر رکھا ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے ہندوستانی مشنز کے باہر احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اس صورتحال کے پیش نظر اماراتی حکومت کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات سے گریز کیا جائے۔ شاہراہوں اور حساس علاقوں میں احتجاجی مظاہروں سے متعلق قوانین ہیں، مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔واضع رہے آج دنیا بھر انڈین اپنے یوم آزادی کی دن کو منا رہے ہیں ۔