دوشنبه, جنوري 13, 2025
Homeخبریںدریا سندھ سے مزید3لاشیں برآمد،مجموعی تعداد 31ہوگئی

دریا سندھ سے مزید3لاشیں برآمد،مجموعی تعداد 31ہوگئی

کالاباغ(ہمگام نیوز)جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے مزید تین بوری بندلاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ڈھائی ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 31ہو گئی ۔گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا سلسلہ جاری ۔ یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں صوابی ،مردان ،نوشہرہ،اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے گذر کر دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی آتی ہیں اور جناح بیراج کالاباغ پر آ کے رک جاتی ہیں اور گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈھائی ماہ کے دوران ملنے والی تقریبا تمام لاشوں کو قتل کیا گیا ہے۔ جناح بیراج پر ملنے والی تینوں لاشیں بوری بندہیں ۔ڈھائی ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 31ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز