دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںدزآپ جیل میں چھ بلوچ قیدیوں کو اجتماعی پھانسی، تین کی شناخت...

دزآپ جیل میں چھ بلوچ قیدیوں کو اجتماعی پھانسی، تین کی شناخت جاری

زاہدان (ہمگام نیوز):قابض ایرانی ریاست کی جانب سے بلوچوں کی منظم نسل کشی اور سیاسی انتقام کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے، دزآپ جیل (زاہدان) میں چھ بلوچ قیدیوں کو اجتماعی طور پر پھانسی دے دی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ان قیدیوں کو گزشتہ دنوں دزآپ جیل کے پھانسی گھاٹ منتقل کیا گیا تھا، جہاں 20 جولائی کو علی الصبح انہیں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

پھانسی پانے والے تین قیدیوں کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں:
• عبدالجلیل درقازی ولد حسین، عمر تقریباً 35 سال، شادی شدہ، تعلق تفتان شہر کے گاؤں چاہ احمد سے؛
• نعمت اللہ شاہنوازی، شادی شدہ، ایک بچے کے والد، خاش شہر کے رہائشی؛
• داریوش شاہ بخش ولد امان اللہ، شادی شدہ، ایک بچے کے ساتھ، دزآپ کے کورین ضلع کے علاقے گل چاہ کے رہائشی شامل ہیں۔

دیگر تین قیدیوں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

قابض ایرانی ریاست منصفانہ عدالتی عمل کے بغیر بلوچ قیدیوں کو سزائے موت دے کر خطے میں خوف و ہراس پھیلانے، عوامی مزاحمت کو دبانے اور بلوچ نسل کشی کو تیز تر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز