زاہدان: (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار کو خاش گیس سٹیشن کے قریب خاش سے دزاپ کے محور پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بلوچ تیلکش جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خاش براستہ زاہدان محور پر ایندھن سے بھری دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 25 سالہ عبدالناصر شاہوزہی ولد شریف ساکن زاہدان جانبحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم اطلاع موصول ہونے تک زخمی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ جمع کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2023 میں کم از کم 321 بلوچ تیلکش فوجی دستوں کی براہ راست فائرنگ، سڑک حادثات، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سیلاب اور آگ لگنے سے جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔